اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی، اقوام متحدہ کا غزہ میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل اور حماس میں طے پانے والی 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل اور حماس میں مصر کی تجویز کردہ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد امن ہے جبکہ اقوام متحدہ کی تین ماہرین پر مشتمل ٹیم غزہ آپریشن کے دوران جنگی جرائم کے واقعات کی نشاندہی کرے گی۔ کمیشن اقوام متحدہ کے سینتالیس رکنی انسانی حقوق کے ادارے کو اگلے برس مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

آٹھ جولائی کو اپنے تین شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ حماس پر لگا کر اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ کارروائی کا آغاز کیا جس میں بچوں سمیت دو ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ کا انفراسٹکچر تباہ اور دس ہزار افراد زخمی ہوئے۔