اسرائیل تمام تر ساز و سامان کے باوجود حماس کی مزاحمت توڑنے میں ناکام

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی اب تک حماس کی مزاحمت نہیں توڑ سکی، مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اب تک 27 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے، اسرائیلی فوجی شاؤل آرون قیدی بنالیا گیا ہے۔

اسلحے اور مادی وسائل میں زمین اور آسمان کا فرق مگر عزم و ہمت اور حوصلے کی آہنی چٹان القسام بریگیڈ دنیا کی بہت بڑی فوجی قوت کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔

پانچ روز ہو چکے اسرائیل کے سیکڑوں ٹینک، فضائی بمباری اور جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں بھی حماس مجاہدین کے قدم نہیں اکھاڑ سکیں، مزید 2 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے 27 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، درجنوں زخمی ہیں۔

اسرائیل نے ایک فوجی کے غائب ہونے کی تصدیق بھی کردی، حماس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسرائیلی فوجی شاؤل آرون قیدی بنایا جا چکا ہے، ایک بیان میں حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔