اسرائیل (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے ایک ہزار نئے یونٹس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی مانیٹرنگ کرنے والی غیر سرکاری آبزر ویٹریٹر سٹال یروشلم نیا نکشاف کیا ہے کہ راموت یہودی بستی میں تین سو مکانات کی تعمیر کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
مغربی کنارے میں بیت لحم کی نزدیک جیلو یہودی بستی میں آٹھ سو گھر فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے اس منصوبے کی منظوری امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کے بعد دی۔ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کو از سر نو شروع کرنا ہے۔