اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں: مدثر احمد شاہ

Israel

Israel

لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مدثر احمد شاہ نے کہاہے کہ اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا جائے اس پر پابندیاں لگائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے انسانیت سوز ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

اسرائیل اقوام متحدہ کی سرپرستی میں غزہ میں قتل عام کر رہا ہے ،غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے ، عالمی برادری کی خاموشی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ دُنیا بھر میں معصوم فلسطنیوں پر ہونے والے مظالم پہ آواز نہ بلند ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے انہیں یہ اسرئیلی دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی،معصوم فلسطینی بچوں کے لاشے کیوں نظر نہیں آتے ۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ مسلم ممالک بھی خاموش تماشائی ہوئے۔ ہم ساری دنیاکو بتا دینا چایتے ہیں کہ ہم اپنے آقاۖ کی اس حدیث کے جس میں انہوں نے فرمایا ہے “کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں جب اسکے کسی عضو میں تکلیف ہوتی ہے توسارا جسم تکلیف میں بتلا ہو جاتا ہے ” کے مطابق ایک جسم ہیں، غزہ پر کیا گیا حملہ کسی صورت قبول نہیں۔

مدثر احمد شاہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہم دشمنان اسلام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ غیور نوجوان عالم اسلام کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔

سید امجد حسین بخاری
0334-5019016