بیروت (جیوڈیسک) حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غاصب اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کی حمایت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
وہ معصوم فلسطینی خواتین، بچوں اور عام شہریوں کو قتل کر رہا ہے۔ اور ان کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے۔ ان حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو بحرانوں اور جنگوں کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ملت فلسطین پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں لیکن عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی استقامت بھی لبنان کی استقامت کی طرح اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح حاصل کر سکتی ہے کیونکہ حق فلسطینی استقامت کے ساتھ ہے۔