اسرائیل اور بھارت نے پہلا مشترکہ خلائی میزائل بنا لیا

Missile

Missile

نئی دہلی (جیوڈیسک) اسرائیل اور بھارت نے پہلا مشترکہ خلائی میزائل بنالیا۔ میزائل زمین اور سمندر سے اپنے ہدف تک مار کر سکتا ہے۔ باراک آٹھ نامی میزائل سمندر اور زمین سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس منصوبے پر ایک عشاریہ چار بلین امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار چھ میں ایک منصوبہ پر دستخط ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے سرکاری دفاعی اداروں نے کامیاب تجربے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارت اور چین کی فوج کے درمیان مزید جدید ہتھیاروں کے تجربات کا پروگرام بھی شامل ہے۔ جس میں بری اور بحری فوج کے درمیان مزید تجربات بھی کئے جائیں گے۔

کامیاب میزائل تجربے کے بعد دونوں ممالک نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔