امریکہ (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے پر مشاورت شروع کرنی چاہیے۔
ایران کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو فون کیا اور معاہدے سے متعلق انھیں اعتماد میں لیا۔
وائٹ ہاس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکا جلد از جلد مشاورت کا آغاز کریں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر سخت تنقید کی اور اسے تاریخی غلطی قرار دیا۔