واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا اسرائیل ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا کے موقف پر غلط بیانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی مؤقف کے حوالے سے اسرائیل کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
امریکا کی جانب سے اسرائیل پر تنقید ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایران کے ایٹمی پروگرام پر پانچ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیل اور امریکا کے تعلقات میں کچھ عرصے سے سرد مہری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ صدر براک اوباما اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو سے ملاقات سے انکار کر چکے ہیں۔