امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مغربی سکیورٹی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ “اسرائیل کا ایرانی سکیورٹی نظام کے اندر ایک مضبوط نیٹ ورک قائم ہے۔”
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے اندر اسرائیلی نیٹ ورک نے تہران کی سلامتی کی صلاحیتوں کی کمزوری ظاہر کردی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایرانی حکومت کے اندر تک گہرائی میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے ایرانی قدس فورس کے نائب کمانڈر محمد حجازی کی فطری وجوہات سے ہلاکت کے بارے میں بات درست نہیں ہے۔