اسرائیل”یہودیوں کی قومی ریاست قرار”پارلیمان نےمتفقہ فیصلے کی منظوری دے دی
Posted on July 19, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Israeli Parliament
اسرائیل (جیوڈیسک) گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمان نے اُس قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسرائیل کو ’یہودیوں کی قومی ریاست‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
اس قانون کے تحت اِس ملک کی بڑی عربی زبان کا درجہ کم تر کر دیا گیا ہے۔
قانون کے تحت اسے اب خصوصی حیثیت دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمان جسے” کنیسٹ” کہا جاتا ہے میں پیش کردہ اس دستوری قرارداد کے حق میں 62 اور مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔
وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس قرارداد کی منظوری کو صیہونی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ قانون اسرائیل میں بنیادی قانون کی حیثیت کا حامل ہو گا اور دستوری نظام کا اساس بھی ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com