اسرائیل لبنان سرحد پر جھڑپ، 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت 3ہلاک

Lebanon Army

Lebanon Army

بیروت (جیوڈیسک) اسرائیل لبنان سرحد پر جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریب گشت کرنے والے فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں 2اسرائیلی فوجیوں سمیت اقوام متحدہ امن فوج کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ دیگر 7 زخمی ہوئے ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل نے مغربی لبنان کے کئی علاقوں پر گولہ باری کی۔

اُدھر اسرائیلی سیکورٹی حکام سے میٹنگ میں وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو اپنے عمل کی قیمت چُکانا ہوگی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔