اسرائیل نے مزید 296 یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

Israel

Israel

رملہ(جیوڈیسک)اسرائیل نے فلسطین میں مزید 296 یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دیدی، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش ہے۔اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 296 بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے منصوبے کے تحت رملہ کے قریب 296 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر ہوگی۔ اسرائیلی کابینہ نے تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صہیونی قوت کا یہ منصوبہ نہ صرف عالمی اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ لاکھوں فلسطینیوں کے جذبات کے ساتھ کھیل کر مشرق وسطی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ایک سازش ہے۔