یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی حکام نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصی کے احاطے میں غیر مسلم لوگوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہودیوں کی آمد پر مسلمانوں کو سخت اعتراض تھا۔
مسجد کے احاطے میں روزانہ پولیس اور نمازیوں میں جھڑپ ہو رہی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ تمام غیر مسلم لوگوں کا مسجد میں داخلہ نماز کے اوقات کے دوران ممنوں ہو گا ، فیصلہ رمضان کے آخر تک عمل درامد ہو گا۔