کراچی (جیوڈیسک) محمد رفیق مانگٹ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے بھی تردید کر دی کہ اس نے پاکستان کو کسی بھی قسم کا کوئی اسلحہ یا دفاعی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی، اسرائیل نے بھارت کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے نئی دہلی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کو اسلحہ فراہم کرنے کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں اور وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔
جس سے بھارت کی سلامتی کمزور ہو۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے نے بھارت کی دہشت گردی میں طویل المعیاد اسٹریٹجیک شراکت داری بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ریاست سختی سے اس بات کی تردید کرتی ہے کہ اس نے پاکستان کوکسی بھی قسم کے فوجی آلات کی فروخت نہیں کیے۔
بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے بھی دو ٹوک انداز میں پاکستان کو گزشتہ پانچ سال میں کسی بھی دفاعی سازوسامان کی فروخت کی تردید کی۔ اسرائیلی اخبار نے برطانوی رپورٹ حوالے سے خبر دی تھی کہ اسرائیل نے پاکستان سمیت دیگر عرب ممالک کو دفاعی سازو سامان فراہم کیا۔ پاکستان کی طرف سے اس رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔