اسرائیلی فلسطین پر حملے کر کے بے گناہ مرد و خواتین اور بچوں کا خون بہا رہا ہے۔ تنویر الحسن رضوی

Gujarat

Gujarat

گجرات : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ڈاکٹر تنویر الحسن رضوی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ اسرائیلی بند کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فلسطین پر حملے کر کے بے گناہ مرد و خواتین اور بچوں کا خون بہا رہا ہے ‘ مسلمان ممالک اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو رکوائیں۔

کیونکہ بے گناہ لوگوں کوقتل کرنا دہشت گردی ہے اور اسرائیلی کے ایسی کارروائیوں سے دنیا میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ دہشت گردی بڑھے گی ‘ اس موقع پر ادریس فاروق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطین اور غزہ پر دہشت گردی کا مرتکب ہو کر نہتے اور بے گناہ بچوں خواتین کو قتل کر دیا ہے ‘ اور اسرائیل یہ تمام سران ان کے ہمراہ تھے۔ ممبران اسمبلی نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو ارزاںنرخوں پر خریداری کی بھرپور سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناجائزمنافع خوروں ‘ گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی کے تدارک کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا رہے ہیں صوبائی و زیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صو بہ بھر میں صارفین کو رعائتی نرخوں پر اشیائے خوردو نو ش اور روز مرہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی پرمشتمل رمضان پیکیج دیا ہے۔

جس سے صوبہ کے عوام پوری طرح مستفیدہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ممبران صو بائی اسمبلی ملک حنیف اعوان اور میجر(ر) معین نواز او رڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے سستا رمضان بازار کے دورہ کے دوران ہرسٹال کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے سبزیوں او رپھلوں کی معیار ‘ گشت ‘انڈوں و کچن آئٹمز کے نرخوں کو چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء اور نرخوں سے زائد فروخت کرنے والے دکانداروں کامحاسبہ کیا جائے کیونکہ رمضان بازاروں او راوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار اور تاجر دین بھی کمائیں و دنیا بھی’ اللہ کا خوف دل میںرکھ کرانسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ۔ انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں کا روزانہ اچانک معائنہ کیاکریں تاکہ مقررہ نرخوں سے زائد کو ئی چیز بھی فروخت نہ ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ایم اے کے ا فسران کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے۔ رمضان بازاروں کے ریٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔