قاہرہ (جیوڈیسک) عرب لیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین چوری کر رہا ہے، اردن اور عمان نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی مذمت کی ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب لیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین چوری کر رہا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی پارلیمان نے اس متنازع قانون کی منظوری دے دی تھی جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں تعمیرکردہ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔
اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے اردن نے بھی اس متنازع قانون کی مذمت کرتے ہوئے اسے دو ریاستی حل کے منافی قرار دیا ہے۔