اسرائیل فلسطین مذاکرات کے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے : جان کیری

John Kerry

John Kerry

امریکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے تین برس کے تعطل کے بعد اسرائیل اور فلسطین براہ راست مذاکرات کے ابتدائی معاہدے پر پہنچ گئے۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ کیری نے کہا معاہدے کی رسمی منظوری کے بعد مذاکرات کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

لیکن انہوں نے اس معاہدے کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات دو ہزار دس میں معطل ہوئے جب اسرائیل نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودیوں کے لئے کالونیاں بنانا شروع کیں۔