اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ جان کیری کی چھ ماہ کی محنت رنگ لے آئی، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات آج سیواشنگٹن میں شروع ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینفر ساکی نے واشنگٹن میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات دو روز جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا وزیر خارجہ کیری نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے اتوار کو ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں نے مذاکرات کے آغاز پر رضا مندی ظاہر کی۔