اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی حل تلاش کریں۔
مشرق وسطی کے دورے کے دوران بان کیمون کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اقوام متحدہ مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور ہونے کے بعد دونوں فریقین ہفتہ کو دوبارہ ملیں گے۔
اطلاعات کے مطابق مذاکرات کی کامیابیوں کے لیے دونوں فریقین محتاط ہیں۔ ادھر اسرائیل نے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے چھبیس فلسطینی قیدی رہا کر دیئے۔