یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل نے ماہ رمضان کے دوران مغربی کنارے میں پانی کی فراہمی بند کر دی ، فلسطینی روزے دار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔ صیہونی طاقت نے اب مغربی کنارے میں پینے کا پانی بند کر دیا ۔ کچھ علاقوں میں 40 روز سے پانی نہیں آرہا۔
ایک رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کل پانی کا 80 فی صد یہودی استعمال کرتے ہیں ۔ جب کہ فلسطینیوں کے حصےمیں صرف 20 فی صد پانی آتا ہے۔
مغربی کنارے پانی کی فراہمی کی ذمہ داری اسرائیل کی میکروٹ نامی کمپنی کی ہے جو گزشتہ پندرہ سال سے فلسطینیوں اور یہودیوں کوپانی فروخت کر رہی ہے۔