اسرائیل فلسطین کے ساتھ جلد امن معاہدہ طے کرے: بان کی مون

 Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیو یارک (جیوڈیسک) سیکرٹری جنرل بان کی مون اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں۔

انہیں جنوبی قصبے نیرم کا دورہ کروایا گیا۔ جہاں اسرائیلی فوج کے دعویٰ کے مطابق فلسطینیوں نے مارٹر حملے کئے۔

بان کی مون نے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے پچیس سو گھروں کی تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے سیکرٹری جنرل نے غزہ کا دورہ کیا اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہر کی تباہی پر سخت دکھ کا اظہار کیا۔