فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق اپنے منصوبے کے ساتھ آگے نہ بڑھیں۔
ماکروں نے گزشتہ روز نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو میں انہیں متنبہ کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا اور مشرق وسطی کے دیرینہ مسئلے کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ ڈالے گا۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے اس گفتگو کی اطلاع آج دی گئی۔