لاہور (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے ابتک شہید ہونے والوں میں ستتر فیصد تعداد معصوم خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے حل کیلیے او آئی سی، نیم اور عرب گروپ سمیت تین ٹریکس پر کام کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی کی نسل کشی فوری طور پر بند کرے۔