اسرائیل طویل عرصہ سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ریاست علی کاظمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ ریاست علی کاظمی نے کہا ہے کہ اسرائیل طویل عرصہ سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر مسلم دہشتگردی کا شور مچاکر عراق کو تباہ و برباداور افغانستان پر فوج کشی کرنے والی مہذب دنیا کو نہ تو اسرائیل کی جارحیت و مظالم دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کوئی افسوس ہے اوراب تو اسرائیل نے غزہ کے نہتے شہریوں پر قیامت بپا کررکھی ہے مگر نہ تو اقوام متحدہ وسلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے کوئی مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

امن پسند مہذب دنیا کو اسرائیلی دہشتگردی دکھائی دے رہی ہے جبکہ مسلم عرب ممالک بھی دنیا کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے کی بجائے جابرقوتوں استحصالیوں اور سامراجیوں کی پش پر دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستانی قیادت بھی بیانات کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مفاداتی و منافقانہ پالیسیاں ہی یہودو نصاری کے اصل قوت اور مسلمانو ں کی تباہی و زبوں حالی کی وجہ ہیں۔