لندن (جیوڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف پچاس روزہ جنگ میں اسرائیل ہولناک ظلم ڈھائے۔
اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کرکے شہری عمارات کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تاکہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی مارے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق زمینی حقائق اور اسرائیلی فوجی بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کیلئے پے درپے حملے کرتی رہی۔
صہیونی فورسز کے بےرحمانہ حملوں اور جنگی کارروائیوں کا ہدف صرف اور صرف غزہ میں زندگی کا خاتمہ تھا۔ صہیونی فورسز نے غزہ میں وسیع پیمانے پر بلا جواز اور جان بوجھ کر بمباری کرکے ہولناک تباہی پھیلائی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سنگین انسانی جرائم پر اسرائیلی ذمہ داروں کو عدالتی کٹہرے کے سامنے لایا جائے جبکہ انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیلی فوج کو سزا دی جائے۔