اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایرانی صدر اپنی جوہری پالیسی پر نظر ثانی کرینگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند رہنما حسن روہانی کی واضح برتری اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام مثبت تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ایرانی صدر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کیلئے نہ صرف مثبت اقدامات اٹھائیں گے بلکہ امریکہ کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات بحال کرنے کی کوشش کرینگے۔ شمعون پیریز کا مزید کہنا تھا کہ خطہ میں قیام امن کیلئے ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مثبت پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔