تل ابيب (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو گئے تو فلسطینی ریاست نہیں بننے دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو اسلام پسندوں کے حملوں کے لئے کھلا چھوڑ دینا ہے۔ فلسطینی ریاست کی بات کرنے والے اسے فراموش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ کامیاب ہوگئے تو فلسطینیوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے اور مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ ہورہی ہے تاہم ملک میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔