اسرائیل سے تعلقات کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے: ترکی

Turkish Foreign Minister

Turkish Foreign Minister

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کچھ دیگر ممالک کی طرح فلسطین کاز کی قیمت پرنہیں ہوگی، اس لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے دونوں ممالک میں رابطے سے ترکی کا کردار بڑھ سکتا ہے تاہم فلسطین سے متعلق ترکی اپنے بنیادی اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے صدر کا اگلے ماہ دورہ ترکی متوقع ہے۔