اسرائیل روس۔یوکرین بحران میں مصالحت کر سکتا ہے: نفتالی بینیٹ

 Naphtali Bennett

Naphtali Bennett

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوتن سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی پینیٹ نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین جنگ رکوانے میں مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو روسی صدر نےاسرائیلی وزیراعظم کوبیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتایا۔

اس موقع پر گفتگو میں ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھاکہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کرکے اچھا موقع گنوادیا، روسی فوج کے خصوصی دستے ملک کا دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل روس نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر غیرجانبدار رہنے کی شرط پر یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی تھی اور بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکراتی وفد بھی بھیج دیا ہے تاہم یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔