یروشلم(جیوڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ اور دہشت گرد عناصر کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوششوں کو آئندہ بھی ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق ملکی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں دو ہفتے پہلے شامی سرزمین پر اسرائیلی فضائی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل آئندہ بھی اپنے سلامتی مفادات کا دفاع کرتا رہے گا۔