اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام، حماس نے 2 فلسطینیوں کو پھانسی دے دی

Israel

Israel

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں حماس نے 2 فلسطینیوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی۔ فلسطین کے شہر غزہ میں حماس انتظامیہ نے 2 شہریوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی پر لٹکا دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ دونوں شہری دس سال سے اسرائیل کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔ 2007 میں غزہ پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک حماس انتطامیہ 16 فلسطینیوں کو سزائے موت دے چکی ہے۔