مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے اور یہودی آباد کاروں پر پتھراو روکنے کیلئے ایک نئی پولیس فورس قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی پولیس چیف یوحنا دانینو نے سینئر سکیورٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں کسی قسم کی کشیدگی قابل قبول نہیں۔
سلوان کالونی میں وادی حلوہ انفارمیشن سینٹرکے ڈائریکٹر جواد صیام نے کہا کہ یہودیوں کی کوشش ہے کہ وہ مقامی فلسطینی آبادی کو وہاں سے نکال کر انکے مکانوں پر قبضہ کر لیں۔ ہم پرتشدد کارروائیوں کے مکمل خاتمے کے لیے ایک وسیع تر پروگرام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس اداروں کی معاونت کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی پولیس ٹاسک فورس بھی قائم کی جا رہی ہے۔