غزہ(جیوڈیسک)اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید ہو گیا، غزہ میں حکمراں تنظیم حماس کے مطابق ہلاک ہونے والے ستائیس سالہ فلسطینی کا تعلق سلفی جہادی گروپ سے تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا فلسطینیدہشت گردی کا مرکزی کردار تھا اور حالیہ دنوں غزہ سے اسرائیلی شہر ایلات پر راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔گزشتہ سال نومبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی پہلی کارروائی ہے۔