سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور حقوق انسانی کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنے اثرورسوخ کو استعمال میں لائیں۔
انہوں نے عید کے موقع پر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور نماز عید کے فوراً بعد 30 منٹ تک اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف علامتی احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی۔