صہیونی دہشت گردی کے شکار شہدا کا خون جلد رنگ لائے گا: حماس

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل حانیہ نے کہا ہے کہ صہیونی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم فلسطینی شہدا کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی درندوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر فلسطینی عوام سخت غم وغصے میں ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیلوں پر حملے نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں قائم اپنی دفتر میں اسرائیل کی سیاسی جماعت کے ایک اعلی سطحی وفد کا شاندار استقبال کیا