اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے: حسن نصراللہ

Hassan Nasrullah

Hassan Nasrullah

لبنان (جیوڈیسک) لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے لبنان کے داخلی بحران پر کسم قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

‘ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صہیونی ریاست کےساتھ بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل شام اور لبنان میں حزب اللہ کی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کےدوران اسرائیل نےشام میں حزب اللہ اور ایران کی تنصیبات پرحملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اپنے اہم کمانڈروں عماد مغنیہ، سمیر قنطار اور کئی دوسرے اہم رہ نمائوں کو کھو چکی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سے جب اسرائیل کی سرحد پرکھودی گئی سرنگوں اور ان کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ ان میں سے بعض13 سال پرانی تھیں۔

Hassan Nasrallah

Hassan Nasrallah