لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی اسامہ نصیر نے کہاہے کہ اسرائیل امریکی سرپر ستی میں فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربیت کا طوفان برپا کر رہا ہے مسجد اقصیٰ پر یہودیو ں کا ظلم یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل اورامریکہ کسی حالت میں بھی امن کے داعی نہیں ہو سکتے۔
ان کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے ۔اسی سلسلے میں پی یو جمعیت اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے29اکتوبرکو ریلی کا انعقاد کریگی جس میں پی یو کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ان خیالات کا اظہار ناظم پی یو نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوے انتظامی کمیٹی سے کیا۔
درریں اثنا ء سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکا خیل کی زیر صدارت لاہور اور جامعہ پنجاب کے ناظمین کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں زلزلے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور کارکنان جمعیت خیبر اور گلگت بلتستان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور خون کے عطیات کا اہتمام کریں۔ جمعیت کے کارکنان خیبر پختونخواہ کے مختلف حصوں میں امدادی سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔