اسرائیلی وارننگ کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ سے نقل مکانی کر گئے

Displacement

Displacement

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل نے حالیہ حملوں کے دوران اپنے کمانڈوز کی فلسطینی علاقے میں پہلی زمینی کارروائی سے قبل شمالی غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کو خبردار کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بیت لاہیہ نامی شہر پر پمفلٹ گرائے ہیں جن میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کو کہا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی شدید سفارتی کوششوں کے باوجود فریقین جنگ بندی پر راضی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے منگل سے فلسطینی علاقے میں بمباری کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور اب تک سینکڑوں حملے کیے جا چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے اس کی سرزمین پر راکٹ حملوں کا ردعمل ہیں لیکن راکٹ حملوں سے اسرائیل میں ایک بھی شخص کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔