غزہ (جیوڈیسک) قابض اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں تشدد جاری رکھتے ہوئے مزید ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں احتجاج کرنے والے اٹھائیس سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
تازہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیت اللحم میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو قابض افواج نے تشدد کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تشدد کی اس نئی لہر میں اب تک تیس فلسطینی شہید جبکہ دو ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔