اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل نے مصری سرحد پر دفاعی جدید ترین میزائل نصب کر دئیے۔ اسرائیل نے مصری جزیرہ نما صحرائے سینا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں میزائل نصب کر دیے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون مصری سرحدی میں نصب کیے گئے میزائل سسٹم آئرن ڈوم کا باضابطہ معائنہ بھی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے جدید میزائلوں کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ اس سے پہلے کہ عسکریت پسندوں اپنی توپوں کا رخ ہماری طرف موڑ دیں ہمارے لیے اقدامات کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موشے یعلون نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حالیہ واقعات کے ذمہ داروں سے نمٹنے کے لیے مصری فوج اور سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کرے گا۔ واضح رہے کہ فوج کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد مرسی کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے صحرائے سینا میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ صحرائے سینا کے علاقے میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ہاتھوں متعدد افراد مارے جا چکے ہیں۔