غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل نے رفاح کے علاقے میں بمباری کرکے سات منزلہ عمارت کوملبے میں تبدیل کر دیا۔ اسرائیلی جارحیت میں اب تک اکیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت اڑتالیس ویں روز میں داخل ہو گئی۔ صبح سویرے رفاح میں بمباری کر کے، سات منزلہ عمارت، سمیت متعدد عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ واقعے میں سات افراد زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے صیہونی طیاروں نے غزہ شہر میں بارہ منزلہ عمارت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ۔ منگل کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پانچ دنوں میں چھیاسی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اڑتالیس روز میں صرف چونسٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔