غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی جارحیت کےباعث غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن مصر کی حکومت سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی قافلوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
مصر کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالفتح السیسی اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آئےتھے ۔ 3 جولائی 2013 کو فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحد بند کررکھی ہے۔
حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد بڑی تعداد میں امدادی قافلے فلسطینیوں کو خوراک دواوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی کےلیے رفح بارڈر پر رکے ہوئے لیکن مصری حکومت انہیں غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔
حماس کے ترجمان فوزی برھُم نے مصری حکومت سے رفح بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب صحت کی عالمی تنظیم نے بھی غزہ سے زخمیوں کو باہر نکالنے اور فلسطینیوں کو جلد از جلد طبی سازو سامان پہنچانے کی اپیل کی ہے۔