اسرائیل نے امریکی بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کر دیا

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کی اپنے خلاف بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دباﺅ اور دھمکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کا میونخ سکیورٹی کانفرنس میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور اسرائیل کسی بھی دباﺅ میں آ کر اپنے مفادات کا سودا نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے اور اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر بند نہ کی تو اس کیخلاف بائیکاٹ مہم چلائی جائے گی۔