غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کے علاقے باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 66 زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، الخلیل کے علاقے باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور66 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، باب الزاویہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 24 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زین الجعبری کو شہید کردیا، الجعبری اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہو گئے۔
فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق 2 فلسطینی گولیوں سے19 فلسطینی ربرکی گولیوں سے اور 45 فلسطینی گیس کے شیل لگنے اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار نہ دیے جانے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔