اسرائیلی فوج کی فائرنگ، درجنوں فلسطینی زخمی

Israeli Army Firing

Israeli Army Firing

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ غزہ کے عض علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینیوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی ، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔