اسرائیلی فوج نے فلسطینی مہاجرین کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ فلسطینی حکام نے اسرائیل سے مذاکرات معطل کردیئے۔
اسرائیلی فوج کیجانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مغربی سرحد کے کنارے قائم فلسطینی مہاجرین کیمپ قلندیہ پر حملے میں تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ تین فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد قلندیہ میں حالات کشیدہ ہوگئے اور ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔