لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کی سربراہ مریم نواز شریف نے اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا مسئلہ زمین کے ایک ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہی۔ انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ اللہ تحریک انصاف والوں کو ہدایت دے، عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں یہ آدمی یومِ آزادی کا جشن نہیں بلکہ اپنی سیاست کا جشن منا رہا ہے۔