لندن (جیوڈیسک) اسرائیل، روس اور برطانیہ کے خفیہ اداروں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی مونیکا لیونسکی کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی تھی، اسرائیلی وزیراعظم نے اس گفتگو کو بل کلنٹن کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔
اس بات کا انکشاف برطانوی مصنف ڈینیئل ہالپر نے اپنی کتاب ’’کلنٹن ان کارپوریشن‘‘ میں کیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو علم ہو گیا تھا کہ ان کی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اور انہوں نے مونیکاکو ہدایت کی تھی کہ اس بارے میں کوئی پوچھے تو وہ جواب دیں کہ یہ سب مذاق تھا،انہوں نے برطانوی خفیہ اداروں کی جانب سے گفتگو کی ریکارڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مصنف ہالپر کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مذکورہ گفتگو کو امریکہ میں قید اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ کی رہائی کیلئے بل کلنٹن کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔