رملہ (جیوڈیسک) مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے ایک اور بے گناہ فلسطینی کو شہید کر دیا۔ صیہونی فورسز نے نہتے نوجوان کو اسرائیلی علاقے میں در اندازی کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے گولی مار کر شہید کیا۔
یکم اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فورسز چاقو سے حملوں اور در اندازی کے مختلف نام نہاد الزام لگا کر ڈیڑھ سو سے زائد معصوم فلسطینی شہریوں کو شہید کر چکی ہے۔
اس دوران مختلف واقعات میں بائیس اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔