مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی فورسز نے جون سے اب تک 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے 40 فیصد قیدیوں کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ ان قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو اور جلائو گھیرائو کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے ان میں سے کچھ قیدیوں کو جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور کچھ کو گھروں کو نظر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ادھر اسرائیلی کابینہ نے حال ہی میں ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پتھرائو کرنے والے 20 سال سے زائد عمر کے فلسطینیوں کو قید کی سزا دی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کے کلب کی رپورٹ کے مطابق 7 ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 2 ہزار کو گزشتہ چند ماہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔